ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسور ومیں کنڑا راجیوتسوا کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے 36معزز شخصیتوں کواعزاز سے نوازا گیا

میسور ومیں کنڑا راجیوتسوا کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے 36معزز شخصیتوں کواعزاز سے نوازا گیا

Wed, 03 Nov 2021 11:58:27    S.O. News Service

میسورو،3؍نومبر (ایس او نیوز) ضلع انتظامیہ کی جانب سے 66واں کنڑاراجیوتسوا منایا گیا۔ مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہے جملہ36معزز شخصیتوں کو اس موقع پر تہنیت پیش کی گئی اوراعزاز سے نوازاگیا۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوٹے آنجنیا سوامی مندر کے سامنے کنڑا راجیوتسواکی تقریب منعقد ہوئی۔ ضلع نگران کار وزیر ا یس ٹی سوم شیکھر نے بھونیشوری دیوی کی مورتی پر پھول نچھاورکرکے تقریب کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اپنے انتظامیہ میں کنڑا زبان کے استعمال کو فوقیت دی ہے اور دوسرے میدانوں میں کنڑازبان کو استعمال کرنے اور کنڑا زبان کو فروغ دینے کی ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔ ریاستی حکومت نے انفر میشن اینڈ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں کنڑا زبان کو نظر انداز نہ کرنے کیلئے بھی کئی اقدامات کئے ہیں۔ یہ تمام کو معلوم ہے کہ سوشیل میڈیا میں بھی کئی افراد زیادہ سے زیادہ کنڑا زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ سوشیل میڈیا میں کنڑا زبان کے استعمال میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، کنڑا ہماری ریاست کی زبان ہے اور یہ زبان کسی خاص طبقے یا فرقہ یا کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی نہیں ہے۔ مسابقتی امتحانات میں لکھنے کیلئے ہمیں کنڑا زبان کا استعمال کرنے کی ہمیں پوری اجازت ہے، جس کا ہم سب کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ریاستی حکومت نے ریاست کے چارانجینئرنگ کالجوں میں کنڑا زبان میں تعلیم دینے کی پوری اجازت دی ہے۔

اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مختلف میدانوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے 36افراد کوکنڑاراجیہ اتسوا ایوارڈ سے نوازا گیا،جس میں راجیو نگر میں اپنے صرف خاص سے لائبریری قائم کرنے والے سیداسحاق کو بھی ایوارڈ سے نوازاگیا۔اراکین اسمبلی تنویر سیٹھ، ایس اے رام داس،ایل ناگیندرا، مئیر سنندا پھلانیترا اور موڈا کے چیرمین ایچ وی راجیو، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بگادی گوتم کے علاوہ دیگر اس موقع پر موجود تھے۔


Share: